News details

لاہور قلندرز کا ایمبسیڈر بننے پرشاہین آفریدی کا وڈیو پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کے بعد ہی ان کا انٹرنیشنل ڈبیو ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اینٹون ڈیوسیچ کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور قلندرز کا حصہ ہونے پر فخر ہے

14-Nov-2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کے بعد ہی ان کا انٹرنیشنل ڈبیو ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اینٹون ڈیوسیچ کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور قلندرز کا حصہ ہونے پر فخر ہے ۔

لاہور قلندرز کا ایمبسیڈر مقرر ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے وڈیو پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز میں کھیل کر انہیں بہت فائدہ ہوا، قلندرز نے انہیں پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کرنے کا موقع دیا جس کے بعد ا ن کو قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔

ایک اور پاکستانی اسٹار یاسر شاہ نے بھی ٹیم کی جانب سے گولڈ کیٹیگری میں برقرار رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر اینٹون ڈیوسیچ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل میں بہت سے دل ضرور جیتے ہیں ۔ وہ اس فرنچائز کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔

#LahoreQalandars