News details

لاہور قلندرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ، فواد رانا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ برس شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں دوسری ٹیموں کیلئے مشکل اور خطرناک حریف ثابت ہوگی

28-Nov-2018

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ برس شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں دوسری ٹیموں کیلئے مشکل اور خطرناک حریف ثابت ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ لیگ کے ابتدائی تین سیزنز میں ہماری ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی لیکن اس بار ہماری ٹیم بہت مختلف ہو گی اور وہ ٹائٹل جیت کر ٹاپ ٹیم کا اعزاز حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ہمارے پاس بہترین انتظامیہ اور کھلاڑی ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم اس بار مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

#LahoreQalandars