News details

لاہور قلندرز کا 3 نئے کرکٹرز سے معاہدہ

اہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے۔

22-Dec-2018

لاہور: 

لاہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے۔

پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جڑانوالہ میں کاشتکاری کرنے والے دلبر حسین کو منتخب کیا گیا ہے، پسماندہ ماحول سے سامنے آنے والے معاذ خان اور علی ماجد شاہ کو بھی شامل کرلیا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں سامنے آنے والے3 بہترین کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضہ دیتے ہوئے تربیت کے ہرممکن مواقع فراہم کریں گے،یہی پلیئرز آگے چل کر کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

#LahoreQalandars