News details

اہور قلندرز کا 3 نئے کرکٹرز سے معاہدہ

لاہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے

24-Dec-2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے۔پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جڑانوالہ میں کاشتکاری کرنیوالے دلبر حسین کو منتخب کیا گیا ہے، پسماندہ ماحول سے سامنے آنیوالے معاذ خان اور علی ماجد شاہ کو بھی شامل کرلیا گیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں سامنے آنیوالے3 بہترین کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضہ دیتے ہوئے تربیت کے ہرممکن مواقع فراہم کریں گے۔،یہی پلیئرز آگے چل کر کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

 

By: Nawa-i-Waqt

https://www.nawaiwaqt.com.pk/23-Dec-2018/959550

#LahoreQalandars